علمی و اسلامی ویب سائٹ www.sautulhira.org
معروف عالم دین مولانا حبیب الرحمٰن رشادی ،سابق استاذ دار العلوم سبیل الرشاد، بنگلور کی مختلف موضوعات پر لکھی گئی ’’تصانیف ‘‘ہمارے اس ویب سائٹ پر اپلوڈ ہیں، جس سے ہر کوئی بآسانی آن لائن استفادہ کر سکتا ہے۔ حضر ت امیر شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد صاحب رشادی دامت بر کاتہم ،شیخ الحدیث و مہتمم دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور کے دست مبارک سےبسال 2021ءحضرات علماء ، ارباب مدارس اور باذوق و علم دوست اصحاب کی مو جودگی میں شہر گلستاں بنگلور کے مرکزی مقام حضرت حمید شاہؒ درگاہ کامپلکس میں واقع مشہور’’ اردو ہال ‘‘میں منعقدہ اجلاس میں مذکورہ ویب سائٹ کا’’اولین اجراء‘‘عمل میں آیاتھا۔فردًا فردًا ہر کتاب کا جامع تعارف ، اشاعت ، صفحات اور زرحصول وغیرہ لازمی تفصیل بھی مو جود ہے ۔اب حذف واضافہ اور مفید ترمیمات کے ساتھ ویب سائٹ کا’’ جدید اجراء ‘‘عالم اسلام کی معروف شخصیت ، فقیہ ملت حضرت مو لانا خالد سیف اللہ رحما نی صاحب دامت بر کا تہم، صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، بانی و ناظم اعلیٰ المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ مزید کتا بیں تدریجاً اپلوڈ ہوتی رہیں گی۔ ان شاء اللہ۔نیز مو لانا رشادی کے خطابات و بیا نات(آڈیو ، ویڈیو)سےبھی استفادہ کرسکتے ہیں۔اپنے اپنے موضوع پر تمام تر خصوصیات کے ساتھ مو لا نا رشا دی کی کتابیں علماء ، طلبہ ، متعلقہ طبقہ ، منسلک شعبہ اور اکیڈمی کی ترجیح و پسند ہیں ۔مختلف بک ڈپو میں برائے فروخت بھی دستیاب ہیں۔