صوت الحراء

صوت الحرا کی ویب سائٹ پر آپ کا خیر مقدم ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہمارے آن لائن پلیٹ فارم کا انتخاب کیا ہے جہاں ہم آپ کو مختلف موضوعات پر مبنی کتب، مضامین، اور تعلیمی مواد فراہم کرتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم آپ کو ایسی معیاری اور معتبر مواد فراہم کریں جو آپ کی علمی پیاس بجھا سکے اور آپ کی تحقیق و مطالعہ کے شوق کو پروان چڑھا سکے۔

مو لاناحبیب الرحمن صاحب رشادی کے آڈیو بیانات

جمعہ بیان بروز اتوار بتاریخ ۲۶ فروری ۲۰۲۲؁ء

جمعہ بیان بروز اتوار بتاریخ ۲۶ فروری ۲۰۲۲؁ء

جمعہ بیان بروز اتوار بتاریخ ۲۶ فروری ۲۰۲۲؁ء

مصنف تصانیف رشادی

مولانا حبیب الرحمن رشادی علمی دنیا کا ایک معتبر نام ہے ، آپ نے دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور کرناٹک انڈیا سے سند فراغت و دستار فضیلت حاصل کرنے کے بعد اسی درسگاہ (اپنے مادرِ علمی ) میں تدریسی خدمت انجام دینے کا شرف پایا ہے ۔ آپ شہر گلستان بنگلور کے قلب میں واقع اوقاف کی مرکزی مسجد ’مسجد گنبد‘ میں منصب امامت وخطابت پر فائز ، دارالعلوم صوت الحراء -و- جامعہ ام القریٰ للبنات بنگلور کے بانی و مہتمم اور متعدد دینی وملی اداروں سے منسلک ہونے کے ساتھ مختلف موضوعات پر تقریباً چالیس کتابوں کے مصنف ہیں۔

سالانہ اردو پاکٹ ڈائرکٹری ’’ سبیل جنتری ‘‘ آپ کی اضافی و انوکھی خدمت ہے نیز ’’حج و عمرہ گائیڈ کلینڈ ‘‘اور ’’التبلیغ کلینڈر‘‘ آپ کے ذوقِ جمیل کا عکس ہیں ۔ آپ ایک کامیاب مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ شیریں و شگفتہ بیاں مقرر بھی ہیں ، آپ کے خطابات و بیانات سے زمانہ مستفیض ہورہا ہے ، حج و عمرہ پر آپ کا تربیتی خطاب حجاج کرام کے لئے نہایت مفید و رہنما ثابت ہوتا ہے ، آپ کی صلاۃِ تراویح و درسِ قرآن کے بیشمار شیدائی ہیں ، زبانِ عربی اور صرف و نحو پر آپ کو خاص عبور حاصل ہے ،آپ نے کبار علماء دین سے اکتسابِ فیض کیا ہے ، آپ حکیم الملت مفتی محمد اشرف علی صاحب باقویؒ فاضل دیوبند امیر شریعت کرناٹک اور شیخ الحدیث مہتمم دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور کے تلمیذ خاص رہے ۔

آپ کی ہمہ جہتی سرگرمیوں میں خطابت و امات کے علاوہ درس وتدریس ،تصنیف وتالیف ،تفسیر و تقریر ،خطابات و بیانات اور علمی اسفاروغیرہ شامل ہیں ۔

حضرت مو لانا حبیب الرحمٰن صاحب رشادی

سبیل جنتری 2024

دارالعلوم صوت الحراء بنگلور کیلنڈر 2024