صوت الحراء

صوت الحرا کی ویب سائٹ پر آپ کا خیر مقدم ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہمارے آن لائن پلیٹ فارم کا انتخاب کیا ہے جہاں ہم آپ کو مختلف موضوعات پر مبنی کتب، مضامین، اور تعلیمی مواد فراہم کرتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم آپ کو ایسی معیاری اور معتبر مواد فراہم کریں جو آپ کی علمی پیاس بجھا سکے اور آپ کی تحقیق و مطالعہ کے شوق کو پروان چڑھا سکے۔

!نصاب با صواب

درسگاہوں میں داخل درس ہیں ۔ اگلی واعلی تعلیم کی ضمانت و زینہ یہ چند کتابیں شرائط و طریقۂ تعلیم کے مطابق پڑھ لینے یا پڑھا دینے سے درس نظامی کا بقیہ سفر نہایت آسان رہے گا۔ ان شاء اللہ
تفحص قرآن: مکمل تیس پاروں کی منتخب آیتوں کا مطلوب ترجمہ، لغوی تحقیقات، جزوی تفسیری معلومات مع تیس شان نزول، عربی انشاء نحوی ترکیبات و صرفی تعلیلات اور قواعد عر بیہ کا اجراء مع علمی وفنی جزئیات وغیرہ اس کی خصوصیات ہیں۔
تفحص حديث: تقریباً انہی خصوصیات کی حامل تفحص حدیث میں بیس حدیثوں کی تشریحات کے علاوہ بشمول مشکوٰۃ شریف صحاح ستہ کی منتخب سواحادیث کا مع روایت ورواۃ بر زبانی حفظ کر لینا بھی مطلوب ہے ،غرض دونوں اپنی نوعیت کی غالباً کوئی اولین کتاب ہوں گی۔نوٹ:’’تفحّصین‘‘ درجۂ عربی دوم میں بعد ششما ہی یا درجۂ عربی سوم میں قبل ششما ہی فقط ششماہی نصاب ہیں۔
نوٹ : دونوں جماعتوں کی بقیہ کتا بیں بدستور باقی رہیں گی، مذکورہ کتابوں کی خصوصیات و طریقۂ تعلیم خودکتابوں میں تحریر ہیں ، مذکورہ کتا بیں بغرض خارجی مطالعہ، بمد ِانعامات یا بحیثیت معاون کتب دراسیہ بھی یہ کتابیںلائق تحصیل و استفادہ ہیں ، طویل یا قلیل مدتی دونوں نظام تعلیم نیز مدارس نسوان کیلئے یکساں مفید ہیں۔
متعلقہ کتا بیں: اقر أطلبہ ڈائری ،اقرأ طالبات ڈائری، مثالی طلبہ ،مثالی طالبات ،معلم اردو، حفظ قرآن کا آسان طریقہ، حکایات لطیف عربی وغیرہ (بعض زیر تالیف ہیں )غیر درسی کتابیں: تحفۂ اعمال ، تحفۂ قربانی، حج و عمرہ کی مسنون دعائیں ، آئینۂ حج و عمرہ ، کہاوت یا حقیقت؟ مسبوق بقیہ نماز کیسے پوری کرے؟ ملفوظات اکابر، تحفظ قرآن، ذخیرہ ٔاشعار، سبیل جنتری وغیرہ تقریباً چالیس سے زائدہ تصانیف کا مجموعہ بنام” تصانیف رشادی“ملک کے بک ڈپو کے علاوہ ہمارے’’ ویب سائٹ‘‘ پر بھی دستیاب ہیں۔

کتابیں : برائے جماعت عربی او ل
السبیل  الی العربيہ (الجزء الاول ) دو گھنٹیوں میں، پہلی :برائے درس ، دوسری: برائے اعادۂ درس۔
السبیل الی العربيہ (الجزء الاول) کی ’’تمرين‘‘ ایک مستقل گھنٹی میں، ہر ہر درس کی تکمیل پر۔
السبیل الی العربيہ (الجزء الثانی ) کا بھی یہی نہج، بشرطِ تکمیلِ اول (خواہ قبل ششماہی یا بعد ششماہی)۔
السبیل الی الصرف ( الجزء الاول ) باب اول ’’میزان ‘‘قبل ششماہی ۔
السبیل الی الصرف (الجزء الاول) باب دوم’’ منشعب‘‘    بعد ششماہی ۔

ملاحظہ : زبانیں سیکھی سکھائی جاتی ہیں، پڑھی پڑھائی نہیں!
عربی کی دونوں کتابوں میں قواعد کو نہ چھیڑا گیا ، نہ چھوڑا گیا!

کتابیں : برائے جماعت عربی دوم
لسبیل  الی الصرف ( الجزء الثانی ) ’’ابواب ثلاثہ‘‘ سال بھر ،مع حفظ قواعد ہفت اقسام
السبیل الی النحو (الجزء الاول) قبل ششماہی ،مع حفظ قواعد
 السبیل الی النحو (الجزء الثانی) بعد ششماہی ،مع حفظ قواعد
تفحص قرآن ( کامل ) ( جملہ تیس اسباق ) بعد ششماہی ،مع حفظ شانِ نزول
تفحص حدیث ( کامل ) جملہ بیس اسباق ) بعد ششماہی ،مع حفظ عبارت
ملاحظہ :حسب فکر ’’نحو‘‘ کے دونوں حصے سال بھر دو مستقل گھنٹیوں میں بھی پڑھائے جاسکتے ہیں۔
حسبِ فکر’’ تفحص قرآن و تفحص حدیث‘‘ جماعت عربی سوم میں بھی قبل ششماہی پڑھائی جاسکتی ہیں۔

:تحصیل کتب ، فہرست کتب اور نصاب تعلیم کیلئے رابطہ کریں

مولا نا رشادی کا ترتیب شدہ ارکان حج و عمرہ پر مشتمل با تصاویر خوش نما چھ ورقی’’ حج و عمرہ گائیڈ کلینڈر ‘‘ ہر گھر و دفتر کی زینت ہے نیز خوبصورت تاریخی پہاڑوں کے نظارہ کے ساتھ ’’التبلیغ کلینڈر ‘‘ مع چھ صفات ، جملہ آداب و ملفوظات اکابر تبلیغ اولین کلینڈر بھی لائق دید و قابل تحصیل ہے۔